شیعہ این جی او Who is Hussain کے تحت گرمی سے متاثرین کے لئے پانی و جوس کا اہتمام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )کراچی میں گرمی کی شدت سے 1400 سے زائد افراد کی ہلاکت نے جہاں سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا ہے، وہیں عوام کو بھی اس بات کو سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ ان کے ووٹ سے منتخب کردہ حکومتیں ان کے حقوق کا دفاع نہیں کرسکتیں۔ گرمی کی شدت ایک جانب دوسری جانب پانی کی عدم فراہمی اور لوڈشیڈنگ نے بھی عوام کی جان لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس صورتحال میں مختلف این جی اوز اور سیاسی و مذہبی جماعتوں نے عوام کی فلاح کے لئے اپنی خدمات انجام دینا شروع کیں وہیں ایک شیعہ این جی او Who Is Hussain نے جناح ہسپتال میں گرمی سے نڈھال عوام کیلئے پانی و جوس کا اہتمام کیا۔ Who Is Hussain کی اس کاوش کو ہسپتال میں موجود عوام نے سراہا اور ان جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ ایک ایسے وقت میں کہ جہاں گرمی کی شدت اور لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا تھا ایسے میں Who Is Hussain کا یہ اقدام عوام کی تسکین کا سبب بنا۔