سید حسن نصر اللہ کی صحت کے بارے میں افواہ کس نے پھیلائی؟
شیعہ نیوز: صیہونی ذرائع ابلاغ اور تجزیہ کاروں نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل کی صحت کے بارے میں رپورٹس اور بیانات میں کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کی بیماری سعودی اور عبرانی میڈیا میں ایک افواہ تھی۔
المیادین ویب سائٹ نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی شہادت کی تیسری برسی کے موقع پر حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی کل کی تقریر پر عبرانی میڈیا کے رد عمل اور تجزیے پر اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے آغاز میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے اپنی تقریر شروع کی، اسرائیل کے متعدد ذرائع ابلاغ نے اس تقریر کی براہ راست تصاویر نشر کرنے کے لیے اپنے پروگرام بند کر دیئے۔
صیہونی حکومت کے چینل-13 نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے خطاب سے پہلے اعلان کیا کہ نصر اللہ کی موت کے بارے میں سابقہ تمام افواہیں اور سوشل نیٹ ورکس اور دیگر جگہوں پر چلنے والی تمام خبریں غلط تھیں۔ یہاں ہمیں ایک اور مایوسی ہوئی، اور آج شام نصراللہ ہی تقریر کریں گے۔
اس صیہونی چینل کے عرب امور کے تجزیہ نگار ہازی سیمنتوف کا کہنا ہے کہ اپنی تقریر کے آغاز میں نصر اللہ نے اسرائیل کا ذکر نہیں کیا، بلکہ اسرائیلی میڈیا کی طرف اشارہ کیا، جبکہ ان کی تقریر بیروت سے براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔
سیمنتوف نے نشاندہی کی کہ نصراللہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی صحت میں کوئی خرابی نہیں ہے اور جو کچھ شائع کیا گیا ہے وہ اسرائیلی اور سعودی میڈیا کی افواہیں ہیں۔