دنیا

ڈبلیو ایچ او: غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے

شیعہ نیوز:فلسطین کی سما خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صحت کی عالمی تنظیم نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ غزہ میں نظام صحت تباہی کے دہانے پر ہے، غزہ پٹی میں طبی امداد بھیجنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انسانی المیئے کی روک تھام کی جاسکے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد سے اب تک چار لاکھ تیئیس ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجاریک نے نامہ نگاروں سے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بے گھر ہونے والوں کی تعداد میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد چارلاکھ تک پہنچ چکی ہے جن میں سے دو تہائی سے زیادہ افراد نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں میں پناہ لی رکھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کا کہنا ہے کہ تقریباً دو لاکھ اٹھارہ ہزار بےگھر فلسطینیوں نے غزہ پٹی کے تمام علاقوں میں اقوام متحدہ کے بانوے اسکولوں میں پناہ لی ہے۔
اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا غزہ میں دو ہزار پانچ سو سے زیادہ رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ رہائش کے قابل نہیں رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ماہرین، بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ پٹی میں عام شہریوں پر صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں کو اجتماعی سزا کی واضح مثال قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ماہرین نے ایک بیان میں اس بارے میں کہا ہے کہ غزہ پٹی پر اسرائيل کے حملے اجتماعی سزا ہیں۔ غزہ پٹی سولہ سال سے محاصرے میں ہے اور اس دوران پانچ جنگیں ہو چکی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق عام شہریوں پر بمباری کرنا ممنوع اور جنگی جرم شمار ہوتا ہے۔ہ مارے تخمینے کے مطابق غزہ پٹی میں اب تک تین لاکھ چالیس ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔ عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے مغربی ایشیا کے شعبے کے ڈائریکٹر فابریزیو کاربینی نے بھی کہا کہ غزہ میں المیہ رونما ہو رہا ہے اور اگر فوری طور پر انسانی امداد جلد نہ پہنچی تو صورتحال اس سے بھی ابتر ہوجائے گی۔
غزہ کے اسپتالوں کو بجلی فراہم کرنے والے بجلی گھروں کا ایندھن چند گھنٹوں کے بعد ختم ہوجائے گا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے بھی کہا ہے کہ غزہ میں خوراک، پانی، بجلی اور ضروری وسائل ختم ہونے کو ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button