دنیا

امریکہ غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرا‏ئم کو کیوں چھپا رہا ہے؟

شیعہ نیوز: تحریک مجاہدین فلسطین نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم امریکہ کی پردہ پوشی اور عالمی اداروں کی خاموشی و ناتوانی کے نتیجے میں انجام پا رہے ہيں۔  تحریک مجاہدین فلسطین کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت اور ذلیل و پست عرب حکومتيں نیز کمزور بین الاقوامی ادارے غزہ میں جرائم و نسل کشی جاری رہنے بالخصوص شفا اسپتال پر دوبارہ ہونے والے حملے کے ذمہ دار ہيں،

اس فلسطینی گروہ نے مزید کہا کہ شفا اسپتال پرصیہونی فوجیوں کے حالیہ حملے کے بعد ثابت ہوگیا کہ اس سے پہلے بھی اسپتالوں پرغاصبوں کے حملے بے بنیاد بہانوں سے انجام پائے تھے اور وہ عالمی برادری کی خاموشی کی وجہ سےانجام پائے ہيں۔تحریک مجاہدین فلسطین نے دنیا کے تمام حریت پسندوں اور اسلامی استقامتی گروہوں سے مطالبہ کیا کہ صیہونی مجرموں اور ان کے امریکی حامیوں پر اس وقت تک دباؤ بڑھاتے رہیں جب تک غزہ پٹی پر حملے بند نہیں ہوجاتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button