اسلامی تحریکیںہفتہ کی اہم خبریں

غزہ میں وسیع تباہی مقاومت کو اور زیادہ مضبوط بنائے گی، سید ہاشم صفی الدین

شیعہ نیوز: لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب‌ الله” کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ "سید هاشم صفی الدین” نے کہا کہ حزب‌ الله وہ عنصر ہے جو لبنان کو دشمن کی جارحیت سے بچاتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حزب‌ الله کے شہید "عباس محمد رعد” کی رسم قل سے خطاب میں کیا۔ سید ہاشم صفی الدین نے کہا کہ غزہ میں امریکی و صیہونی منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو پھر اس پٹی سے لوگوں کی جبری نقل مکانی حتمی تھی۔ امریکہ و اسرائیل اب بھی غزہ کا اسٹرکچر تبدیل کرنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ انہوں نے حزب‌ الله کی طاقت اور اسلحے کی جانب اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مقاومتی اسلحہ اسرائیل کو درست طریقے سے نشانہ بنا سکتا ہے تب تک لبنان صیہونی جارحیت سے محفوظ ہے۔ غزہ کی تباہی اور قتل و غارت گری نے لبنان میں مقاومت کے مسلح ہونے کی اہمیت کو ناقدین پر واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ 50 روز میں صیہونی ٹھکانوں پر حزب‌ الله کے حملوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ لبنانی سرحد پر مقاومت کے نتائج بہت اہمیت کے حامل ہیں اور اب فلسطین میں 20,000 شہداء و غزہ کی تباہی کے بعد مقاومت لبنان پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

حزب‌ الله کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں ہونے والا جانی و مالی نقصان مقاومت کو پہلے سے زیادہ مضبوط کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا منظر نامہ کسی چیز کی بشارت دے رہا ہے، قربانی اور جانی نقصان بہت زیادہ ہے لیکن ثابت ہو گیا ہے کہ اس خطے کی عوام کے پاس مقاومت کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ شہیداء کی اس تقریب میں حزب‌ الله کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "شیخ نعیم قاسم” بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کے لئے مجبور ہو گیا تھا۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ اگر مقاومت ثابت قدم نہ رہتی تو ہرگز قیدیوں کو تبادلہ ممکن نہ ہوتا اور نہ حماس کی شرائط پر یہ معاہدہ لکھا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ محاذ کے منظر نامے پر نگاہ کرنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ مقاومت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی اس کی طاقت میں کوئی کمی آئی ہے۔ عراق و یمن کے علاوہ ہمیں لبنان میں بھی دشمن کا سامنا ہے اور ہماری یہی بنیادی کوششیں رنگ لے کر آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button