دنیا

برطانیہ اور امریکہ میں غزہ کے حق میں وسیع مظاہرے

شیعہ نیوز: برطانوی دارالحکومت میں عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں پرفلسطین میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے۔

انڈیپنڈینٹ نیوز نے کہا ہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں عوام کی بڑی تعداد نے سڑکوں اور شاہراہوں پر فلسطین میں ہونے والے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کے ہاتھ میں فلسطین کے جھنڈے تھے اور فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کررہے تھے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مظاہروں میں دسیوں ہزار لوگوں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : UNRWA کی امداد میں کٹوتی کرکے فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، ناروے

دوسری جانب امریکی مظاہرین نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی، واشنگٹن کی جانب سے حمایت جاری رہنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فلسطین میں جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی مظاہرین ایسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر صیہونی حکومت کے لئے امریکی حمایت ختم کرنے اور غزہ میں فوری جنگ بند کرنے کے جیسے نعرے درج تھے۔

امریکی صدر جوبائيڈن کے ریاست میشیگن کے دورے کے موقع پر اس ریاست کے سیکڑوں مسلم عوام اور عرب نژاد امریکیوں نے سڑکوں پر نکل کر، غزہ میں صیہونی جرائم کی امریکہ کی جانب سے حمایت جاری رکھے جانے کی بائيڈن کی پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button