
وفاق المدارس شیعہ پاکستان کی جانب سےملک گیر مدارس کے دورے کا آغاز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب سربراہ علامہ سید مرید حسین نقوی نے پاکستان بھر کے مدارس کے دوے کا آغاز لاہور کے مدارس سے کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق علامہ سید مرید حسین نقوی پاکستان بھر کے دینی مدارس کے دورے کے دوران مدارس کے سربراہان اور طلاب سے ملاقات بھی کریں گے۔
انہوں نے اپنے دورے کا آغاز کل وفاق المدارس الشیعہ پاکستان دفتر کے نمائندے حجت الاسلام لعل حسین کے ہمراہ مدرسہ سکینہ بنت الحسین لاہور سے کیا ہے اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے حوالے سے خوہران اور عالمہ مریم خانم جو کہ ادارے کی روحِ رواں ہیں، ان سے ملاقات اور مدرسے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔ علامہ سید مرید حسین نقوی نے مدرسہ سکینہ بنت الحسین کی پرنسپل خانم مریم کو وفاق المدارس کے نئے نصاب سے بھی آگاہ کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں رانا شمیم کے بیان سےگلگت بلتستان کے شہریوں کی دل آزاری ہوئی
محترمہ خواہر مریم نے علامہ سید مرید کو مدرسہ کی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور علامہ مرید نقوی نے تعلیمی اور تدریسی سرگرمیوں کو سراہا اور تعریف کی۔
اسی طرح علامہ مرید حسین نقوی نے جامعہ خدیجۃ الکبریٰ کا دورہ کیا، اس دوران مولانا لعل حسین نے وفاق المدارس کی طرف سے نصابی ترمیم اور درسی کتب کے حوالے سے بریفنگ دی۔ آخر میں انہوں نے جامعہ مسجد و امام بارگاہ گلستان فاطمۃ الزہراؑ کاہنہ نو کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود علمائے کرام اور طلاب سے ملاقات اور گفتگو کی۔