پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بند کرے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے صدر اور ممبر جی بی کونسل علامہ سید محمد عباس رضوی اور اسلامی تحریک کی خاتون ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی نے وفاق کی جانب سے گلگت سکردو روڈ کے فنڈز روکنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ایسے گھناونے عمل کے ذریعے اپنا اصلی چہرہ دکھایا ہے۔

جی بی آکر ترقی کی باتیں کرنے والوں نے یہاں کے غیور عوام کو شناخت اور حقوق دینے میں ناکام ہونے کے بعد کروڑوں روپے کے عوامی منصوبوں کے فنڈز کافی عرصے سے روکا ہوا ہے، اب گلگت سکردو روڈ جیسے عظیم منصوبوں کے فنڈز روک کر اس خطے کے لوگوں کو مزید مشکلات اور مسائل سے دوچار کیا ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ بلتستان کا سب سے اہم عوامی منصوبہ ہے۔

نئے پاکستان کے نعرے کی وجہ عوام یہ سمجھ رہے تھے کہ وفاقی حکومت ماضی کی نسبت زیادہ وسائل فراہم کر کے یہاں کے عوامی مسائل کو بہتر انداز میں حل کرے گی لیکن یہاں الٹی گنگا بہنے لگی ہے۔ طے شدہ عوامی پروجیکٹس پر کام رکا ہوا ہے۔ اب گلگت سکردو روڈ پر بھی ہاتھ ڈالا ہے۔ کام بند ہونے کی صورت میں منصوبہ ادھورا رہ جائیگا۔

وفاقی حکومت جی بی کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ بند کرے، ہم وفاقی حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ اسمبلی اور اسمبلی سے باہر اس ناانصافی کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے۔ حتیٰ کہ عوامی جدوجہد کی ضرورت پڑی تو اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button