پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاق المدارس الشیعہ کا ”تخصص فی الفقہ “کی ڈگری جاری کرنے کا فیصلہ

شیعہ نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے فقہ پر سپیشلائزیشن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ ”تخصص فی الفقہ“ کی ڈگری وفاق المدارس کی طرف سے جاری کی جائے گی، جس کی بنیاد پر طلبہ بینکوں میں اسلامی مشیران تعینات ہو سکیں گے۔ اس حوالے سے نصاب چند ماہ تک جاری کر دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ” تخصص فی الفقہ“ کی ڈگری پہلے صرف چند دینی ادارے جاری کرتے تھے۔ رئیس الوفاق المدارس الشیعہ آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیر صدارت اجلاس میں وزارت تعلیم سے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد مکمل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا اور زور دیا گیا کہ اس حوالے سے حائل مشکلات کو فی الفور حل کیا جائے۔ آئندہ وفاق المدارس کی کابینہ اور مجلس اعلیٰ کا ایک اجلاس آن لائن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button