اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ولادت امام حسنؑ کے موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا پیغام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر محبان اہلبیت ؑ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام ؑبرحق کا حکیمانہ طرز زندگی رہتی دنیا تک ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔آپ اپنے دور میں حق و صداقت کے سب سے بڑے علمبردار تھے۔امام حسن علیہ السلام نے ا پنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ ظاہری جاہ و منصب سے تو دستبردار ی اختیار کی جا سکتی ہے لیکن راہ حق سے ایک لمحے کے لیے بھی غافل نہیں ہوا جا سکتا۔امام حسن علیہ السلام نے سیاسی تدبر اور حکمت عملی سے اپنے محبین کو ان کی جانوں اور ناموس کا تحفظ فراہم کیا۔امام ع کی سیرت سے ہمیں یہ درس ملتا ہے کہ اپنی قوم کی جانوں کا دفاع ہر عہدے اور ہر اختیار پر مقدم ہے۔ حکومت کے ہر تعلق ہر عہدے سے دستبردار تو ہوا جا سکتا ہے لیکن قوم کے حقوق کی پاسداری سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹا جا سکتا۔

یہ خبر بھی پڑھیں بفرمان امام خمینیؒ جمعۃالوداع کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا

انہوں نے کہا کہ قوم کی اپنے رہبر کے ہمراہ میدان عمل میں موجودگی مقصد کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جاتی ہے۔وہ قوم کبھی باوقار مقام نہیں حاصل کر سکتی جو عمل سے کترائے اور زبانی جمع خرچ سے منزل کی جستجو کرے۔اگر قوم وفا نہ کرے تو امام حسن علیہ السلام جیسے عظیم رہنما کو بھی تنہائی کا صدمہ جھیلنا پڑتا ہے اور دشمن کو اپنے مکر وفریب میں کامیابی حاصل ہوتی ہے،حق بات پر استقامت دکھانا اہل بیت اطہار علیہم السلام کا شعار ہے۔ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ان ہستیوں کا ہمیں سکھایا ہوا درس ہے۔انہوں نے کہا کہ امام حسن علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی دفاتر میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button