13 رجب، پاکستان کی فضائیں علیؑ علیؑ اور حیدرؑ حیدرؑ کے نعروں سے گونجتی اٹھیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خلیفہ بلا فصل، مومن اور منافق کی پہچان، داماد رسولؐ ، پدر حسنین کریمینؑ ، ہمسر بتولؑ ، امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت اور عالمی یوم پدر کے موقع پر دنیا بھرکی طرح پاکستان کی فضائیں علیؑ علیؑ اور حیدرؑ حیدرؑ کے نعروں سے گونج اٹھیں۔
تفصیلات کے مطابق 13 رجب المرجب یوم ولادت مولائے کائنات ، خلیفہ بلا فصل حضرت علی المرتضیٰ شیر خداؑ کے یوم ولادت پر مسرت موقع پر ملک بھر میں عاشقان وموالیان حیدر کرار ؑنے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں مساجدوامام بارگاہ ، گلی محلوں اور گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا اور جشن منایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں عشق علیؑ ہی مومن اور منافق کی اولین پہچان ہے، علامہ راجہ ناصر جعفری
ہر مسجد وامام بارگاہ میں محافل میلاد ومنقبت کا سلسلہ 12 رجب کی شب سے ہی شروع ہوگیا تھا ، شعراء منقبت خواں اور خطباء نے فضائل ومناقب مولائے متقیان ؑ بیان کیے۔ جبکہ مومنین کی جانب سے لذیذ پکوانوں اور شیرینی سے مومنین ومومنات کی تواضع کی جاتی رہی جبکہ گھر گھر نذر ونیاز اور دسترخوانِ جناب امیر ؑ کا بھی اہتمام کیاگیا۔
مختلف ملی تنظیموں کی جانب سے مختلف شہروں میں جشن مولود کعبہ ریلیاں بھی نکالی گئیں، پورے ملک کی فضاء علی ؑ علیؑ اورحیدرؑ حیدرؑکے نعروں سے گونجتی رہی۔