ولایت اہل بیتؑ، دین اسلام کی روح ہے،علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)امامت و ولایت کے بغیر دین نا مکمل ہے اسی لئے قرآن کریم نے اعلان ولایت کے موقع پر فرمایا آج تمہارے لئے دین مکمل ہوا اور نعمتیں تمام ہوئیں۔
زرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے عید سعید غدیر کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد اور مومنین رضا آباد کے زیر اہتمام رضا آباد میں منعقدہ عظیم الشان جشن عید غدیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھا کہ نظام ولایت آج عالمی قوت بن چکا ہے جس سے شیاطین عالم خائف ہیں حضرت امام خمینی نے پیغام غدیر اور نظام ولایت کی روشنی میں ایک الہی حکومت قائم کی جو نور کی کرن بن کر دنیا سے ظلمتوں کا خاتمہ کر رہی ہے۔ تقریب جشن عید غدیر میں نجف اشرف سے آئے ہوئے عالم دین مولانا علی ارشد نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر سال کی افضل ترین عید ہے کہ جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مولا علی کی ولایت کا اعلان کیا عصر غیبت میں نائب امام اور ولایت فقیہ کی اطاعت کر کے ہم نظام ولایت سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
علامہ مقصود ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ ولایت اہل بیت دین اسلام کی روح ہے اور امامت و ولایت کے بغیر دین نا مکمل ہے اسی لئے قرآن کریم نے اعلان ولایت کے موقع پر فرمایا آج تمہارے لئے دین مکمل ہوا اور نعمتیں تمام ہوئیں۔نجف اشرف سے آئے ہوئے عالم دین مولانا علی ارشد نجفی نے جشن عید غدیر سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر سال کی افضل ترین عید ہے کہ جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مولا علی کی ولایت کا اعلان کیا عصر غیبت میں نائب امام اور ولایت فقیہ کی اطاعت کر کے ہم نظام ولایت سے منسلک ہو سکتے ہیں۔
جشن غدیر سے مولانا ارشاد علی سولنگی مولانا منور حسین انقلابی استاد فخر الدین انڑ نے بھی خطاب کیا۔ جشن کے آغاز میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے عید غدیر کی مناسبت سے منعقد ہونے والے کوئز مقابلےمیں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے اسکول اور دینیات سینٹرز کے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔