دنیا

کینیڈا میں جنگل کی آگ بے قابو، 26,000 لوگ نقل مکانی پر مجبور

شیعہ نیوز: کینیڈا کے مغربی اور وسطی جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے 26,000 سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مغربی اور وسطی جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث مانیٹوبا، ساسکیچیوان اور البرٹا کے علاقوں سے 26 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سیستانی کا عراق کے مستقبل سے متعلق روڈمیپ قابل تعریف ہے، لبنانی صدر

کینیڈین فاریسٹ فائر ریسپانس سینٹر نے اطلاع دی ہے کہ مانیٹوبا میں 17,000 سے زیادہ افراد، ساسکیچیوان میں 8,000اور البرٹا میں 1,300 سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے ایکس پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ ملک میں آگ کی شدت میں تیزی آنے کے بعد ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے انخلاء اور فوجی امداد کا حکم دیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق آگ سے اٹھنے والا دھواں امریکہ کی طرف بڑھ رہا ہے، تاہم امریکی محکمہ زراعت نے اعلان کیا کہ وہ البرٹا کی مدد کے لیے پانی چھڑکنے والا ہوائی جہاز اور 150 فائر فائٹرز بھیج رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button