
نیل سے فرات تک ایک گریٹر اسرائیل تشکیل دیں گے، صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ کی ہرزہ سرائی
شیعہ نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے ایک بار پھر صیہونیوں کا یہ دعوی دوہرایا ہے کہ وہ نیل سے فرات تک ایک گریٹر اسرائیل تشکیل دے گا۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی حکومت کے وزیرخزانہ اسموتریچ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں نیل سے فرات تک ایک حکومت کی تشکیل پر مبنی صیہونیوں کے پرانے دعووں کی تکرار کی ہے۔ صیہونی وزیرخزانہ نے ان عرب اور اسلامی ملکوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے جو غزہ میں معصوم بچوں کے قتل عام پر لبنان پر وحشیانہ صیہونی جارحیت پر بے عملی کا شکار ہیں کہا ہے کہ میں کھل کر اعلان کرتا ہوں کہ میں ایک ایسی یہودی ریاست کی تشکیل کی حمایت کرتا ہوں جو اردن، سعودی عرب، مصر، عراق، شام اور لبنان جیسے ملکوں کو شامل ہو۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کا ایک سال کے دوران 728 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
صیہونی وزیر خزانہ نے اپنی بیہودہ گوئی کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شاید کچھ لوگ میری بات کو سنجیدگی سے نہ لیں لیکن ہم جو کہتے ہیں وہ ہوکر رہتا ہے۔
صیہونی وزیرخزانہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب غاصب صیہونی حکومت نے سبھی عالمی اصولوں اور قوانین کی دھجیاں اڑتے ہوئے جنون آمیز طریقے سے غزہ اور لبنان میں عام شہریوں کا قتل عام کررہی ہے اور اس کی پشت پر امریکا اور مغربی ممالک کھڑے ہیں۔
نیل سے فرات تک صیہونی ریاست کا صیہونیوں کا یہ منصوبہ بہت ہی پرانا ہے لیکن اس کے بعد بھی عرب اور اسلامیک ممالک صیہونیوں کے خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئے کوئی عملی اقدام کرنے کو تیار نہيں ہيں۔