مشرق وسطی

صیہونی حکومت سے تعلقات برقرار نہیں کریں گے: عراقی وزیر خارجہ

شیعہ نیوز:عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ بغداد اور تل ابیب کے تعلقات معمول پر آنے کی بات پروپیگنڈے کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر آسکیں نہ ہی بغداد ایسا کوئی ارادہ رکھتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق کی پارلیمان کی اکثریت کے ووٹ سے صیہونی حکومت سے تعلقات برقرار کرنے کو جرم قرار دیا جا چکا ہے۔

عراق کے وزیر خارجہ نے اس انٹرویو میں بتایا کہ اقتصادی ترقی اس وقت ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے افریقہ سمیت عراقی تیل کے لئے نئی مارکیٹیں تلاش کی جا رہی ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button