مشرق وسطی

امریکی جارحیت اور صیہونی جرائم پر خاموش نہیں رہیں گے، مہدی المشاط

شیعہ نیوز: یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے نیشنل ڈیفنس کونسل کی نشست سے خطاب میں یمنی افواج اور عوام کی پائیداری کی قدردانی کی اور امریکی جارحیت کی ناکامی پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے اتوار کی رات نیشنل ڈیفنس کونسل کی نشست سے خطاب میں کہا کہ وہ یمن کی ثابت قدم اور پائیدار قوم اور مسلح افواج کے دلیر مجاہدین کی قدردانی کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی جارحیت شروع ہونے سے پہلے ہی ہمیں، نصرت خدا سے، دشمن کے حملوں کو ناکام بنانے کی حیاتی اہمیت کی باتیں معلوم ہوگئی تھیں جن کی وجہ سے، ہم بہت سے نقصانات سے بچ گئے۔

مہدی المشاط نے امریکہ کے حالیہ اقدامات کے بارے میں کہا کہ جب بھی آپ یہ سنیں کہ امریکی دشمن کی اس پاگل حکومت نے فوج بھیجی ہے، تو مطمئن ہوجائیے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے اسلحے ناکام ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاپ فرانسس نے ایسٹر پر غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کی ہے

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس اس بات کی ٹھوس اطلاعات ہیں کہ امریکہ کا طیارہ بردار جنگی جہاز ٹرومین جارحیت کے شروع میں ہی اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور شکست سے دوچار ہوگیا۔ اس بحری جنگی جہاز سے دشمن کو کوئی فائدہ حاصل نہ ہوا اور وہ دوسرے وسائل لانے پر مجبور ہوگیا۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین نے غزہ کے عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت میں ہمارا موقف اٹل اور ناقابل تغیر ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہ کئے جائيں اور اس کا محاصرہ ختم نہ کیا جائے ہم اپنے اصولی، اخلاقی ، اسلامی اور انسانی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ غزہ میں جاری وحشیانہ جرائم، ظالمانہ محاصرے اور عرب ملکوں کی خاموشی نے ہمیں واضح موقف اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

مہدی المشاط نے ایران کے ڈپلومیٹک اقدامات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم نے سعودی عرب کے ساتھ ایران کی کامیابی سفارت کاری کی حمایت کی ہے، اسی طرح علاقائی اختلافات کے حل کے لئے بھی اس کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کی وجہ سے اس وقت امریکہ کی براہ راست جارحیت کا سامنا کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ درحقیقت غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی پشت پناہی میں یہ کردار ادا کررہا ہے۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے چیئرمین نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور دباؤ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت ملت فلسطین کو جو اکیلی ہے، حملوں کا نشانہ بنارہے ہیں لیکن یہ بات یمنی عوام کے لئے جو با ایمان ہیں، نا قابل قبول ہے۔

مہدی المشاط نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرکے کہا کہ ” تم تو کیا تمھارا باپ بھی ہمیں غزہ کے عوام کے تئيں، اپنے انسانی، اخلاقی اور دینی فریضے کی ادائگی سے نہیں روک سکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button