اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گيس پائپ لائن منصوبے میں امریکہ سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے، اسحاق ڈار

شیعہ نیوز: اسلام آباد میں ہونے والی پریس کانفرنس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکہ یا کوئی اور ملک کیا کہتا ہے، پاکستان اپنے مفاد کو مقدم رکھ کر فیصلہ کرے گا، پاکستان اپنے معاملات پر کسی کو ویٹو کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن کا معاملہ پرانا اور پیچیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طاقت کا جواب طاقت سے، دوستی کا جواب دوستی سے دیں گے، صدر رئیسی

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب اور اسلام آباد اور کابل کے تعلقات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی باضابطہ دعوت پر سعودی ولیعہد، رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام آباد افغانستان کے ساتھ متوازن اور موثر تعلقات کا خواہاں ہے لیکن دہشت گردی کا مسئلہ ایک سنجیدہ رکاوٹ بن گیا ہے جس پر بقول ان کے کابل کو توجہ دینا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کو اہم اور کامیاب قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ تہران اور اسلام آباد کے مشترکہ گیس منصوبے کو آگے بڑھانے کی جانب سے پرامید ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر کسی کو آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے تکلیف ہوئی ہے، تو اس درد کی ہمارے پاس کوئی دوا نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button