پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عراق جانے والے زائرین کو سہولتیں فراہم کریں گے، چودھری سالک حسین

چوہدری سالک حسین نے کربلا میں پاکستان ہاؤس اور وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹوریٹ کا قیام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے

شیعہ نیوز: عراق میں پاکستانی سفیر محمد ذیشان احمد نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آنگی چوہدری سالک حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عراق جانیوالے زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا کہ زائرین مینجمنٹ پالیسی وفاقی کابینہ نے اپریل 2021ء میں منظور کی تھی، پالیسی کا بنیادی مقصد پاکستانی زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزارت مذہبی امور اور عراق کی وزارت مذہبی امور کے مابین ایم او یو کا ڈرافٹ وزارت خارجہ کو بھجوایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا: فلسطینی شرٹ پہنے نوجوان پر ضعیف خاتون کا حملہ

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے زائرین کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جلد از جلد عراقی حکومت کیساتھ ایم او یو سائن کرنے کی ہدایت کی۔ ایم او یو کے تحت پاکستانی زائرین کو عراق میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

چوہدری سالک حسین نے کربلا میں پاکستان ہاؤس اور وزارت مذہبی امور کے ڈائریکٹوریٹ کا قیام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پُرعزم ہے، محرم، صفر اور اربعین کے موقع پر زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پاکستانی سفیر نے عراق میں پاکستانی ویلفیئر اتاشیوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز بھی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button