مشرق وسطی

ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، لبنانی صدر

شیعہ نیوز:لبنانی صدر جوزف عون نے کہا ہے کہ بیروت ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، لبنانی صدر جوزف عون نے ایرانی سفیر مجتبی امانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ بیروت ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

بیروت کے صدارتی محل میں صدر عون نے ایرانی سفیر اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مجتبی امانی نے جوزف عون کو صدر منتخب ہونے اور جنوبی لبنان سے صہیونی افواج کے انخلا کی سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی حماس کی فتح کا واضح ثبوت ہے، بن گویر

ایرانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ لبنان کے صدر کا انتخاب ایک وسیع قومی اتفاق رائے کا نتیجہ ہے، جو فخر اور اطمینان کا باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور لبنان کے مضبوط تعلقات جاری رہیں گے۔ ایران اقتصادی، سماجی، طبی اور تعمیر نو کے شعبوں میں لبنان کو مزید مدد فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

لبنان کے صدر جوزف عون نے ایرانی سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رہیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button