مشرق وسطی

آل خلیفہ کی سرنگونی تک بحرینی عوام کی حمایت کریں گے: عراقی تنظیم

شیعہ نیوز:عراق کی نجباء تحریک نے بحرین کی تاناشاہ آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی تک بحرینی قوم کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

بحرین میں 14 فروری 2011 کو آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوام سڑکوں پر آئے اور اس وقت سے عوامی تحریک بیدار و فعال ہے۔ اس عوامی انقلاب کی گیارہویں سالگرہ پر بحرین میں مختلف مقامات پر پرامن مظاہرے ہو رہے ہیں۔

عراق کی تحریک نجباء نے پیر کے روز ایک بیان میں انسانی حقوق کی حمایت کا دعوی کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں پر تنقید کرتے ہوئے، بحرینی قوم کو ان مظلوم قوموں میں بتایا جو آزادی، انصاف، سکورٹی اور صلح کے لئے کوشاں ہیں اور انہیں ظلم کا سامنا ہے۔

تحریک نجباء نے خود کو بحرینی بھائی بہنوں کے شانہ بہ شانہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک ایک دن کے لئے بھی بحرینی عوام کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گی اور ہر ممکنہ میدان میں انکی مدد کرے گی، یہاں تک کہ آل خلیفہ حکومت سرنگوں ہو جانے اور بحرینی قوم کے مطالبے پورے ہو جائیں۔

بحرین میں عوامی انقلاب کی گیارہویں سالگرہ ایسے موقع پر آئی ہے کہ اس ملک کے عوام کی خواہش کے برخلاف آل خلیفہ حکومت سے صیہونی حکومت سے تعلقات روزبروز بڑھتے جا رہے ہیں جس کے خلاف عوام میں شدید برہمی اور ناراضگی پائی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button