پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ہر گزرتے دن کیساتھ اسرائیل اپنے انجام کیطرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

شیعہ نیوز:کوہاٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام آزادی فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا، ہم اس غاصب صہیونی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہمارے ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے بدبخت حکمران امریکہ کے نمکخوار ہیں, لیکن پاکستان کی شجاع عوام ہر حال میں اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ظالموں کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا خدا کا محبوب ترین فعل و عمل ہے، یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ مستقبل فلسطینیوں کا ہے، ہر گزرتے دن کے ساتھ اسرائیل اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، مقاومت اور مزاحمت کا بیانیہ جیت رہا ہے، اسرائیل اور اس کے سرپرست رائے عامہ کی جنگ ہار چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز ریاست کہا تھا، ہم اس غاصب صہیونی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، ہمارے ملک میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرنے والے بدبخت حکمران امریکہ کے نمکخوار ہیں، پاکستان کی شجاع عوام ہر حال میں اپنے مظلوم فلسطینیوں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اسی طرح آنے والے الیکشنز میں ہم پاکستان میں بھی مودی اور امریکہ کے پٹھوؤں کو شکست دیں گے، ملک میں جن جماعتوں کو امریکی و اسرائیلی پشت پناہی حاصل ہے, انہیں عوام کی بھرپور حمایت سے شکست دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button