مشرق وسطی

شہید رئیسی کی بہادری سے قلب اسرائیل پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگئے، جنرل سلامی

شیعہ نیوز: سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی کا کہنا ہے کہ شہید رئیسی کے جرات مندانہ فیصلے سے ہم قلب استکبار (صیہونی حکومت) پر حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل سلامی نے شہید موسوی کی تشییع جنازہ کے موقع خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید رئیسی نے آپریشن وعدہ صادق میں واقعی طور پر غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کیا اور حکومت کی زبردست سفارت کاری سے ہم قلب استکبار (صیہونی حکومت) پر حملہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور سفارتی ذرائع نے شہید امیر عبداللہیان کی سرپرستی میں اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید صدر کی تشییع میں عوام کی بھرپور شرکت دنیا کے لئے ایران کی طاقت کا پیغام تھی، رہبر معظم

انہوں نے کہا کہ ان عزیزوں کی شہادت سے نظام کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت کی بدولت ایران کی قدرت برقرار رہے گی اور ہم کسی طاقت سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی ہیں۔ لیکن اسے تمام میدانوں میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ اس حادثے میں شہید ہونے والے پائلٹ انتہائی نیک اور اعلیٰ تجربے کے حامل تھے، ہم نے آرمی چیف کے ساتھ مل کر ان شہداء کے اہل خانہ کی عیادت کی۔ ہم نے شہداء کے خاندان کو بہت پرعزم پایا۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ ایرانی قوم کئی دنوں سے شہداء کے سوگ میں آنسو بہا رہی ہے، اس قوم نے ان چند دنوں میں ایثار و فداری کا ایک بے مثال حماسہ تخلیق کیا جس پر میں تشکر کے طور پر قوم کے ہاتھوں کا بوسہ لینے کے لئے تیار ہوں۔

تمام اعلی حکام اور عہدیداروں کی جان، آپ لوگ ہیں اور ہم آپ کے لیے قربانی دینا چاہیں گے۔ میں ان تمام ایرانی عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ان دنوں عقیدت و ہمدلی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button