مشرق وسطی

دن کے اندر 71 گاڑیاں تباہ، 16 صہیونی فوجی ہلاک کردیے، ابو عبیدہ

شیعہ نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کل سوموار کی شام کہا ہے کہ ’’القسام کے مزاحمت کار پچھلے چار دنوں کے دوران 71 فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں‘‘۔

ابو عبیدہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ ’’القسام کے مجاہدین نے 16 صہیونی فوجیوں کو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کیا۔ اس دوران 42 فوجی مشن انجام دیے جس میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے‘‘۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ القسام بریگیڈز نے دشمن کے فوجیوں کے دو مکانات اور دو سرنگوں کو اڑا دیا، صہیونی فوج کی گاڑیوں اور فوجیوں میں موجود ایک بارودی سرنگ کو اڑا دیا، اس کے علاوہ دو سنائپر آپریشنز اور غزہ کی پٹی کے آسمان میں ایک ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔مجاہدین نے دو جاسوس طیاروں کو مار گرایا اور ایک اور ڈرون پر قبضہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : ’یوم وفا‘ پر اسماعیل ھنیہ کا فلسطینی صحافیوں سے عہد وفا کا پیغام

انہوں نے وضاحت کی کہ القسام کے توپ خانے نے غزہ کی پٹی میں تمام جنگی محاذوں میں مارٹر گولوں اور کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ساتھ ہیڈکوارٹر، فیلڈ کمانڈ رومز اور فوجی مراکز کو تباہ کر دیا۔

تل ابیب کے مرکز میں واقع بستیوں کو ’’المقادمہ 90‘‘ راکٹوں کے بیراج سے نشانہ بنا کر تباہ کیا۔

پیر کی شام اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں ایک افسر کی ہلاکت کا اعتراف کیا، جس سے 7 اکتوبر سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 507 ہو گئی۔

قابض فوج نے ان لڑائیوں کے بارے میں معلومات شامل نہیں کیں جن کی وجہ سے فوجی ہلاک ہوا، جب کہ قابض میڈیا فوج پر ہلاکتوں کی تعداد کا درست اعلان نہ کرنے کا الزام لگاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button