عالمی یوم علی اصغر، ایران سمیت 45 ممالک میں حسینی شیرخوار بچوں کا اجتماع ہوگا
شیعہ نیوز: حضرت علی اصغر عالمی اسمبلی کے سکریٹری نے کہا ہے کہ ایران میں 8500 سے زائد مقامات پر حسینی شیرخوار بچوں کا اجتماع ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق عالمی علی اصغر اسمبلی کے سربراہ داؤد منافی پور نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے پہلے عشرے میں ایران اور 45 ممالک میں امام حسین علیہ السلام کے شیرخوار بیٹے علی اصغر کی یاد میں حسینی شیرخوار بچوں کا اجتماع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : امیر کویت پر تنقید کے جرم میں شہری گرفتار
عالمی یوم علی اصغر بنی امیہ کے انسانیت سوز مظالم کی یاد دلاتا ہے جو 1400 سال پہلے عاشورا کے دن ڈھائے گئے تھے۔
علی اصغر امام حسین علیہ السلام کے شیرخوار بیٹے کا نام ہے جس نے آپ کی شریک حیات رباب کے بطن سے جنم لیا۔ اس دن مائیں اپنے شیرخوار بچوں کے جمع ہوتی ہیں تاکہ رباب کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کریں۔
یہ تقریب ہر سال ایران، پاکستان، بھارت، عراق، سعودی عرب، ترکی اور افغانستان سمیت متعدد ممالک میں منعقد کی جاتی ہے۔
یہ کانفرنس پہلی مرتبہ 1982 میں منعقد کی گئی اور پہلے سال صرف ایک تقریب مہدیہ، تہران میں منعقد ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے مسلسل منعقد ہورہی ہے۔