پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، شیعہ ایڈووکیٹ یافث ہاشمی کی بازیابی کیلئے خاموش احتجاج

مظاہرین نے پلے کارڈ اور احتجاجی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیڑھ ماہ سے لاپتہ شیعہ رہنما ایڈووکیٹ یافث نوید ہاشمی کی بازیابی کیلئے لاہور کے علاقے گلبرگ کے مین بلیوارڈ کے لبرٹی چوک میں خانوادہ اور سول سوسائٹی کنیزان زینب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے منہ پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں پر علامتی ہتھکڑیاں پہن کر جبری گمشدگیوں کیخلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ شکیل نقوی کا کہنا تھا پاکستان میں جبری گمشدگی ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، ہم ایسے ملک کے باشندے ہیں جہاں ادارے بھی ہیں اور قانون بھی لیکن بدقسمتی سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ شکیل نقوی نے مزید کہا کہ ایڈووکیٹ یافث ہاشمی نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے اور سزا دی جائے، پاکستان میں لاپتہ افراد کے ورثاء پریشان ہیں، ہم اس غیر آئینی قدم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ہر فورم سے اس غیر انسانی فعل کے خلاف آواز اٹھائیںگے اور جبری طور پر لاپتہ کئے جانے تمام افراد کی بازیابی کروا کر ہی دم لیں گے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور احتجاجی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جس پر جبری گمشدگیوں کیخلاف نعرے درج تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button