دنیا

شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئے، انتہاپسند صہیونی وزیر کا اعتراف

شیعہ نیوز: نتن یاہو کی کابینہ کے انتہاپسند اسموتریچ نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے حملوں کے مقابلے میں صہیونی حکومت اور فوج کو اسرائیلی عوام کی حفاظت میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مغربی بیت المقدس میں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی یاد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں میں صہیونی عوام کی حفاظت میں ناکامی پر حکومت اور فوج کے سر جھکے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عرصے میں ہونے والے تمام واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ تقریب سے وزیراعظم نتن یاہو اور وزیرجنگ یوا گیلانت نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے دوران اس وقت دلچسپ منظر دیکھنے میں آیا جب وزیراعظم نتن یاہو کی آمد کے ساتھ تقریب میں موجود لوگوں نے بائیکاٹ کرتے ہوئے باہر چلے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوا گیلانت نے کہا کہ غزہ کی موجودہ جنگ اسرائیلیوں کی زندگی کا رخ معین کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جب تک حماس مکمل نابود نہیں ہوگی اور صہیونی یرغمالی آزاد نہیں ہوں گے، غزہ پر حملے جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button