
مشرق وسطی
یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اسرائیل کی طرف سے یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
اردن کے وزیر خارجہ نے مغربی پٹی میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے حالیہ اسرائیلی منصوبہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات خطے کے امن و سلامتی کے لئے بھی بہت بڑا خطرہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اسرائیل کا نئی یہودی بستیوں کے قیام کا منصوبہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور قابل مذمت ہے اور اسے اس قسم کے منصوبوں سے رکنا چاہیئے۔
اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اسرائیل نے ایسے اقدام بند نہ کیے تو یہ دو ریاستی حل اور خطے کےلیے نقصان دہ ثابت ہونگے۔