دنیا

یحییٰ السنوار کا جانشین اس سے بھی زیادہ خطرناک ہو گا، صیہونی وزیراعظم کی آڈیو لیک

 شیعہ نیوز: صیہونی ٹی وی نے خبر دی کہ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو” ایک لیک ہونے والی آڈیو میں حماس کے سربراہ "یحییٰ السنوار” کی شہادت کے بعد اس تحریک کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے بارے میں مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کی یہ آڈیو بند کمروں میں لیکوڈ پارٹی کے اجلاس کے دوران سامنے آئی کہ جس میں وہ اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ جو بھی یحییٰ السنوار کا جانشین بنے گا وہ زیادہ مستعدی کے ساتھ اپنا کام جاری رکھے گا۔ اس آڈیو لیک میں وہ مزید یہ کہتے سُنے جا سکتے ہیں کہ ہم سارا وقت اپنے قیدیوں کو واپس لانے کے لئے صرف کر رہے ہیں۔ فی الحال ہم عارضی حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یحییٰ السنوار کے بعد پتہ نہیں اس عارضی حل کا موقع بھی آئے گا یا نہیں۔

نتین یاہو نے مزید کہا کہ اس وقت جو بھی یحییٰ السنوار کا جانشین بنے گا وہ اُن سے زیادہ خطرناک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حماس جنگ کو ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے کہ جس پر ہم اتفاق نہیں کر سکتے۔ یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ ایک سال سے نتین یاہو کی جنگی ڈاکٹرائن ناکام ہو چکی ہے۔ وہ بار بار اس بات کا دعویٰ کر چکے ہیں کہ حماس پر عسکری دباو کے ذریعے جنگ بندی کی جا سکتی ہے۔ 7 اکتوبر 2023ء کے آپریشن کے بعد صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس پر فوجی دباؤ بڑھانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button