پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائر امام رضا ؑ یحییٰ جعفری نے کورونا کے مریضوں کیلئے پلازمہ عطیہ کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ زائر امام رضاؑ کا پلازمہ اب ہزاروں کورونا وائرس کے شکار پاکستانیوں کو شفاء دے گا۔کورونا کے خلاف پاکستان کی جنگ، ایران سےآئے پاکستانی زائر یحییٰ جعفری نے کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری اور دوسرے پاکستانیوں کی جان بچانے کیلئے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران سے پاکستان واپس آنے والے کورونا سے متاثرہ پہلے زائرامام رضا ؑ یحییٰ جعفری نے صحت یاب ہونے کے بعد بڑاکام کرکے سب کو حیران کردیا ہے ۔ یحییٰ جعفری نے پریس کانفرنس کے دوران اپنا پلازمہ کورونا میں مبتلا دیگر پاکستانی مریضوں کی جان بچانے کیلئے عطیہ کردیا ہے ۔

ماہرِ امراضِ خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یحییٰ جعفری نے کہاکہ خدا وند متعال نے قرآن مجید میں ارشاد فرمایا ہے کہ جس شخص نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی،میں نے اسی قرآنی حکم کی تعمیل میں اپنا پلازمہ کورونا سے متاثرہ دیگر پاکستانیوں کی جان بچانے کیلئے عطیہ کیا ہے ۔

اس موقع پر ماہرِ امراضِ خون ڈاکٹر ثاقب انصاری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یحییٰ جعفری کا عطیہ کیا ہوا یہ پلازمہ متاثرہ مریضوں کی زندگی بچانے میں کام آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button