مشرق وسطی

یحی سنوار غزہ سے مجاہدین کی قیادت کر رہے ہیں، ڈاکٹر خالد قدومی

شیعہ نیوز: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے یحییٰ سنوار سے متعلق اسرائیلی پراپیگنڈہ کو جھوٹا قرار دیکر مسترد کردیا۔

اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار غزہ میں خیریت سے ہیں اور غزہ میں حماس کی سیاسی اور عسکری قیادت پوری طرح رابطے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں عالمی برادری فلسطینی عوام پر صہیونی مظالم پر خاموش نہیں رہ سکتی، غریب آبادی

اپنے بیان میں ڈاکٹرخالد قدومی نے کہا کہ یحی سنوار غزہ میں اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی قیادت کر رہے ہیں، یحیی سنوار سے رابطہ منقطع ہونے کا اسرائیلی پروپیگنڈا جھوٹا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جھوٹی خبریں پھیلا کر فلسطینی عوام کے حوصلے توڑنا چاہتا ہے لیکن وہ ثابت قدم عظیم فلسطینی عوام کے حوصلوں کو کبھی شکست نہیں دے سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button