
سید یاور علی کاظمی صدر وحدت یوتھ پاکستان منتخب، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حلف لیا
یہ انتخاب باقاعدہ ووٹنگ اور اکثریتِ رائے سے عمل میں لایا گیا، جس میں ملک بھر کے وحدت یوتھ پاکستان کے ذمہ داران نے حصہ لیا،
شیعہ نیوز : وحدت یوتھ پاکستان کے سالانہ مرکزی کنونشن کے اختتام پر سید یاور علی کاظمی کو وحدت یوتھ کا مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید یاور کاظمی کو مرکزی صدر منتخب کرنے کا اعلان کیا اور اُن سے حلف لیا، یہ انتخاب باقاعدہ ووٹنگ اور اکثریتِ رائے سے عمل میں لایا گیا، جس میں ملک بھر کے وحدت یوتھ پاکستان کے ذمہ داران نے حصہ لیا،
یہ بھی پڑھیں : شہید آیت اللہ رئیسی کی پہلی کی مناسبت سے لاہور میں کانفرنس کا انعقاد
نومنتخب صدر سید یاور کاظمی کا کہنا تھا کہ یہ منصب میرے لیے امانت ہے، قوم و ملت کی خدمت، نوجوانوں کی تربیت اور وحدت کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے، کسی بھی قوم اور ملک کی ترقی میں جوانوں کا کردار کلیدی ہوتا ہے، وحدت یوتھ کے جوانوں کی اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ امام وقت کی سرپرستی میں قائم ہونے والی عالمی الہی حکومت کی زمینہ سازی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔