پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

میرے دشمنوں کے لئے یزیدیت مردہ بادکا نعرہ ہی کافی ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفر طیار سوسائٹی کراچی میں عشرہ سجادیہ کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہاکہ میرے دشمنوں کے لئے یزیدیت مردہ باد کا نعرہ ہی کافی ہے۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ اہلسنت ہمارے بھائی نہیں بلکہ جان ہیں، انہوں نے کہاآیت اللہ سیستانی نے اہلسنت برادارن کو اپنی جان کہا ہے ہم بھی انہیں اپنی جان سمھجتے ہیں، لہذا پاکستان میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں بین الاقوامی قوتوں کی ایماء پرتکفیری و ناصبی عناصر فرقہ واریت کو ہوادینے کے لئے سازش کررہے ہیں، جبکہ انہی قوتوں کے جانب سے قبلہ مولانا شہنشاہ حسین نقوی کے خلاف بھی مسلسل غلیظ پروپگنڈا کیا جارہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کیلئے مجلس وحدت کی کوششیں قابل ستائش ہیں، سید ضیاءاللہ شاہ بخاری

یاد رہے کہ سازشی عناصر نے پنجاب میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی پر توہین صحابہ کا مقدمہ بھی درج کروایا ہے۔

واضح رہے کہ شیعہ مسلمانوں کے مراجع عظام کے واضح فتاویٰ موجود ہیں جس میں اہلسنت کے مقدسات اور امہات المومنین کی توہین کرنا جرم قرار دیا گیا ہے
لیکن پاکستان میں تکفیری عناصر یزید اور اسکے خاندان کو اصحاب کی فہرست میں شامل کرکے انکے جرائم کی پردہ پوشی کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button