#یزیدیت_مردہ_باد ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
شیعہ نیوز:پاکستان میں نواسہ رسول ؐ امام حسین ؑ کے قاتل یزید ابن معاویہ اور اس کے اسلام دشمن خاندان ِ بنو امیہ کے حامیوں کو حسینیوں نے کرارا جواب دے دیاہے، سوشل میڈیا #یزیدیت_مردہ_باد کے نعرے گونج اٹھا، پاکستان میں ٹوئٹر پر آج #یزیدیت_مردہ_باد کے عنوان سے ٹاپ ٹرینڈ سیٹ کرکے یزید کے پیروکاروں کو واضح پیغام دے دیا کہ وطن عزیز میں قاتلان اہل بیتؑ کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تکفیری و ناصبی دہشت گرد عناصر کی جانب سے ملک میں امام حسینؑ کے قاتل یزید ملعون اور اس کے رسول ؐ و اسلام دشمن خاندان بنو امیہ کی بڑھتی ہوئی حمایت اور انہیں خاندان رسالتؐ پر افضل قرار دینے، شیعیان حیدرکرار ؑ کے خلاف توہین صحابہ کے جھوٹے مقدمات کے اندراج، جلوس ہائے عزا میں رکاوٹوں اور شیعیان حیدرکرارؑ کو کافر قرار دینے کے خلاف ملک کے غیور وبیدار حسینیوں نے سوشل میڈیا پر #یزیدیت_مردہ_باد کا ٹرینڈ سیٹ کرکے یزیدملعون اور اس کے لعنتی خاندان کو بے نقاب کردیا ہے۔صارفین نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں جہاں سید الشہداء امام حسینؑ کے فرامین اور ان کی عظیم جدوجہد کا ذکر کیا وہیں یزید ملعون اور اسکے خاندان اور ساتھیوں کی بدکاریوں اور مظالم اور اسلام دشمن اقدامات پر سے بھی پردےاٹھائے ہیں، 40 ہزار سے زائد ٹوئٹس کےساتھ #یزیدیت_مردہ_باد کا ٹرینڈ اب بھی پاکستان میں ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔