پاکستانی شیعہ خبریں

یہ وقت قوم کی خدمت کا ہے سیاست کا نہیں، اکابرین کو عوام کی داد رسی کرنا ہوگی

افغانستان اور بھارت کی جانب سے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خطیب مسجد باب العلم علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ حکومت، حزب اختلاف اور سیاسی و مذہبی جماعتیں افہام و تفہیم، تحمل و برداشت اور رواداری سے کام لیں، تاکہ ملکی استحکام اور سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے۔

نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملک اندرونی و بیرونی خلفشار کا شکار ہے، افغانستان اور بھارت کی جانب سے ہماری سرحدوں کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، جس کے ساتھ ساتھ ہمارے اندرونی مخالفین بھی ملک میں دہشت گردی کے کلچر کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ ساتھ دینی مراکز اور عوام کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، لہٰذا ایسی قوتوں کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کا محاسبہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت قوم کی خدمت کا ہے سیاست کا نہیں، ہمارے سیاسی اکابرین کو کرب و پریشانی میں پھنسے ہوئے عوام کی داد رسی کرنا ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button