مشرق وسطی

بحر ہند اور خلیج عدن میں اسرائیل کے 3 بحری جہازوں پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ

شیعہ نیوز:یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ خلیج عدن میں جن دو اسرائیلی بحری جہازوں کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا گیا وہ ایم ایس سی جینا اور ایم ایس سی ڈیگو کی قسم سے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کے مطابق یمن کی مسلح افواج نے بحر ہند میں غاصب صیہونی حکومت کے ایس ایم سی ویٹوریا کی قسم سے تعلق رکھنے والے بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا۔

یمن کی مسلح افوج کے ترجمان نے مزید کہا کہ ان کے ملک کی مسلح افواج، غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے بحری جہازوں پراپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گی ۔ یمن کی فوج نے حالیہ مہینوں کے دوران غزہ پٹی میں فلسطینی قوم کی استقامت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں صہیونی حکومت کے بحری جہازوں اور مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے متعدد بحری جہازوں کو نشانہ بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button