مشرق وسطی

یمن سے مقبوضہ علاقوں کی جانب 16 بیلسٹک میزائل داغے گئے، صیہونی میڈیا کا اعتراف

شیعہ نیوز: صہیونی ذرائع نے غزہ کے خلاف جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے یمن سے مقبوضہ علاقوں کی جانب داغے گئے میزائلوں کی تعداد کی طرف اشارہ کیا ہے۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے خبر دی ہے کہ غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے یمن سے اسرائیل کی جانب 16 سے زیادہ بیلسٹک میزائل داغے گئے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکہ اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان مضبوط تعاون نے حوثیوں اور دیگر خطرات کا مقابلہ کرنے میں مدد کی ہے۔

یہ اس وقت ہے جب یمنیوں نے گزشتہ روز تل ابیب پر بیک وقت دو میزائل داغے تھے جس سے صہیونیوں پر وحشت طاری ہوگئی تھی اور وہ بلوں میں جا چھپے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button