مشرق وسطی

یمن اور شام میں امریکہ داعش دہشت گردوں کو مسلح کر رہا ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آرمز واچ نامی نیوز ویب سائٹ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزارت جنگ پینٹاگون سفارتی پارسلوں کی آڑ میں داعش کے لئے اسلحے بھیج رہی ہے۔

آرمز واچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شام میں داعش کی شکست کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کررہے تھے، یمن میں موجود داعشی عناصر واشنگٹن سے اسلحے خرید رہے تھے ۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ جوگو امپورٹ اور سربیا کی اسلحہ فروخت کرنے والی دیگر کمپنیوں کے ایسے دستاویزات آرمز واچ کے ہاتھ لگے ہیں کہ جن میں اسلحہ خریدنے والوں کی تفصیلات درج ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق ان دستاویزات میں، یمن میں موجود داعشی عناصر تک امریکی اسلحے پہنچانے والے ، اسلحے کے دلالوں، اور اس معاملے میں ملوث امریکہ ، سعودی عرب نیز متحدہ عرب امارات کے حکام کے پاسپورٹ کی اسکین کاپیاں بھی شامل ہیں ۔

آرمز واچ نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مذکورہ افراد نے سربیا سے کم سے کم تیس لاکھ اسلحے یمن اور شام میں موجود داعشی دہشت گردوں تک پہنچانےمیں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button