مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن میں کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی اعلیٰ انقلابی کمیٹی کے سربراہ محمد علی الحوثی نے اعلان کیا کہ یمن میں کورونا، امریکہ اور سعودی اتحاد کے ماتحت علاقوں سے پھیلنا شروع ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دو کروڑ یمنی شہریوں کو انسان دوستانہ امداد کی فوری ضرورت ہے۔

یمن کی اعلیٰ انقلابی کمیٹی کے سربراہ نے ملک میں دواؤں اور طبی وسائل کی سخت قلت پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا دواؤں اور طبی وسائل سے محرومی کے سبب یمن میں یقینی طور پر ایک بحران پیدا ہو جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اس وقت سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی پانچ سال سے جاری جارحیت کے ساتھ ساتھ یمن کو کورونا وائرس کے بڑے خطرے کا بھی سامنا ہے اور سعودی حملوں میں یمن کی بنیادی تنصیبات کے علاوہ اسپتالوں اور طبی مراکز کی تباہی کے سبب یہ خطرہ اور زیادہ سنگین ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کی مکمل حمایت کے زیر سایہ یمن کو گزشتہ پانچ برسوں سے روزانہ کی بنیاد پر اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button