مشرق وسطی

یمن کا استقامتی محاذ جارح اتحاد کے مقابلے میں کامیاب ہو گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران کے خطیب جمعہ نے جارح سعودی اتحاد کے مقابلے میں یمنی عوام کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یمن کا استقامتی محاذ جارح اتحاد کے مقابلے میں کامیاب ہو کر رہے گا۔

تہران کے خطیب جمعہ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے جنوبی یمن کے واقعات اور عدن میں سعودی اور اماراتی حمایت گروہوں کے درمیان لڑائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی ۔ حجت الاسلام کاظم صدیقی نے کشمیر کے حالات پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازعہ کے متعلقہ فریقوں سے صبر و تحمل کی اپیل کی۔

تہران کے خطیب جمعہ نے نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے بانی آیت اللہ شیخ زکزکی کے علاج و معالجے کے عمل میں انسانی حقوق کے دعویدار ملکوں کی خاموشی پر تنقید کی۔ انہوں نے ایران کی دفاعی توانائیوں اور پیشرفت کے بارے میں بھی کہا کہ ایران کی دفاعی پیشرفت اسلامی انقلاب کا ثمرہ ہے اور ایران اس عمل کو جاری رکھے گا۔

تہران کے خطیب جمعہ نےایران کی حدود میں امریکہ کے جدید ترین ڈرون طیارے کو مارگرائے جانے کو ایرانی دفاعی طاقت کا ایک معمولی سا ثبوت قراردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button