مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحاد کی ایک بار پھر گولہ باری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی اتحاد نے جمعرات کو ایک بار پھر یمن کے مغربی علاقے الحدیدہ اور صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں میں فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

یمن کے المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے کئی رہائشی علاقوں پر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے گولہ باری کی ہے۔

ابھی تک جارح سعودی اتحاد کی اس جارحیت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

دوسری طرف سعودی اتحاد نے یمن کے صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر توپخانوں اور راکٹوں سے حملے کئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے صوبہ صعدہ کے رازح ضلع پر دسیوں راکٹ اور توپ کے گولے داغے ہیں۔

جارح سعودی اتحاد نے گذشتہ ہفتوں کے دوران صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں فائربندی کے بعد سے اب تک تیس ہزار بار سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

اٹھارہ دسمبر دوہزار اٹھارہ کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور جارح سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں فائربندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس فائربندی کا احترام نہیں کیا۔

سعودی عرب، امریکہ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک کی مدد سے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جارحانہ حملے کر رہا ہے اور اس غریب عرب ملک کا زمینی، فضائی اور بحری محاصرہ کئے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button