
یمن کے صوبہ صنعا کے مشرقی علاقوں میں سعودی فضائی حملے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ صنعا کے مشرقی علاقوں کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے منگل کو صوبہ صنعا کے ضلع نہم پر بمباری کی۔ ابھی تک ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصانات کی رپورٹیں سامنے نہیں آئی ہیں۔
جارح سعودی اتحاد نے صوبہ الحدیدہ کے الدریھمی شہر کے مضافاتی دیہات الشجن پر بھی فائرنگ کی۔
سعودی ایجنٹوں نے پیر کے دن سے صعدہ، صنعا، مارب اور الحدیدہ صوبوں پر فضائی حملے کئے اور توپخانوں سے گولہ باری کی۔
یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی وحشیانہ جارحیتوں کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی اور لاکھوں دربدر اور بے گھر ہو چکے ہیں۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔