مشرق وسطی

یمن: بلحاف بندرگاہ میں سعودی اور اماراتی کے فوجیوں میں جھڑپ

شیعہ نیوز: یمن کے مقامی ذرائع نے مشرقی یمن کی بلحاف بندرگاہ میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے وابستہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبر دی ہے۔

یمن کے مقامی ذرائع نے جمعرات کو اعلان کیا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سعودی عرب کے حمایت یافتہ اور مفرور و مستعفی صدر منصورہادی کی حکومت کے فوجی بلحاف بندرگاہ سے قریب ہوگئے اور متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوب کی عبوری کونسل کےمسلح گروہوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی گزشتہ پیر کو بھی متحدہ عرب امارات کے جنگی طیاروں نے سعودی عرب سے وابستہ فوجیوں سے متعلق اعتصام چھاؤنی پر بمباری کی تھی ۔

متحدہ عرب امارات ایک عرصے سے تیل اور گیس کے حوالے سے یمن کی بلحاف بندرگاہ پر قبضہ کئے ہوئے ہے جبکہ یمن کی مستعفی منصورہادی حکومت سے وابستہ فوجی بھی اس علاقے پر تسلط جمانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات مارچ دوہزار پندرہ سے غریب عرب ملک یمن پر حملے کر رہے ہیں اور اس وقت اس ملک کے جنوبی علاقوں پر قبضہ کرنے کے لئے ان دونوں میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں ۔

سعودی عرب اور امارات نے باہمی اختلاف اور تصادم کے خاتمے اور اقتدار کی تقسیم کے لئے پانچ اکتوبر کو ریاض میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے تھے تاہم جھڑپوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔

درایں اثنا سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے شمالی یمن کے متعدد علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جارج سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ الجوف کے الخنجر اور الشعف علاقوں پر کئی بار بمباری کی ۔

جارح سعودی عرب نے مغربی یمن کے مدغل اور صرواح علاقوں کو بھی تیرہ بار اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ۔ ان حملوں میں عام شہریوں کے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button