مشرق وسطی

یمن کی آئل کمپنی کے ملازمین کا سعودی عرب کے خلاف مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی نیشنل آئل کمپنی کے ملازمین نے یمنی آئل ٹینکروں کو روک لینے کے جارح سعودی عرب کے اقدام اور اقوام متحدہ کی خاموشی کے خلاف دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کیا ہے۔

جارح سعودی اتحاد نے پچھلے دنوں یمن کے چھے آئل ٹینکروں کو جن کے پاس اقوام متحدہ کا اجازت نامہ بھی تھا الحدیدہ بندرگاہ کے راستے میں روک لیا۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ یمن کی نیشنل آئل کمپنی اور اس سے وابستہ یونینوں نے صنعا میں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر کے سامنے اجتماع کرکے سعودی اتحاد کی سمندری ڈکیتی کی مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ جارح سعودی اتحاد ان آئل ٹینکروں کو جلد سے جلد چھوڑ دے۔

یمن کی نیشنل آئل کمپنی کے ترجمان امین الشباطی نے یمنی عوام کے مصائب و آلام پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ جو انسانی حقوق کا دفاع کرنے کا دعوی کرتی ہے اسے چاہئے کہ وہ یمن کے مظلوم عوام کے سلسلے میں اپنے اخلاقی اور قانونی فرائض پر عمل کرے۔

اس سے پہلے یمن کے پیٹرولیم کے وزیر احمددارس نے کہا تھا کہ جارح سعودی اتحاد نے جیبوتی میں یمن کے آٹھ آئل ٹینکروں کو روک لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button