یمن میں جنگ بندی کے آثار نمودار ہوگئے، اقوام متحدہ
شیعہ نیوز : یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے کہا ہے کہ اگر یمنی فریق اگلے کچھ ہفتوں میں ایک میز پر بیٹھ گئے تو انہیں یقین ہے کہ جنگ بندی پر مفاہمت ہو جائے گی۔
مارٹن گریفتس نے کہا ہے کہ اگر وہ یمن میں برسر پیکار فریق کو اگلے ہفتوں کے دوران ایک میز پر لانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو انہیں پورا یقین ہے کہ وہ جنگ بندی کے تعلق سے اتفاق پر پہنچ جائیں گے اور یمن امن کی جانب گامزن ہو جائے گا۔
انہوں نے تاکید کی کہ اب جنگ یمن کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب نے کہا کہ اس وقت جو مسائل ہیں وہ یہ ہیں کہ کورنا کے پھیلاؤ کی وجہ سے مذاکرات کا فاصلہ بڑھتا جا رہا ہے اور مجبورا پہلے ایک فریق سے مذاکرات ہوں گے اور پھر راہ حل نکلنے کے بعد اس موضوع سے دوسرے فریق کو آگاہ کیا جائے گا۔
کچھ دن پہلے یمن کی قومی سالویشن حکومت کے وزیر خارجہ ہشام شرف نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب مارٹن گریفتس کو ایک خط بھیج کر کہا تھا کہ سعودی اتحاد کے حملوں کی وجہ سے یمنی قوم کو بہت ہی خطرناک انسانی المیہ کا سامنا ہے اور اس حالت کو ختم کرنے کے لئے فوری اقدام کئے جانے کی ضرورت ہے۔