دنیا

یمن میں جاری لڑائیوں اور بحران کے خاتمے پر تاکید

شیعہ نیوز : روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف اور یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے مارٹین گریفتھس نے یمن میں لڑائیوں کے خاتمےپر زور دیا ہے۔

روسی وزیرخارجہ لاوروف نے ماسکو میں یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے مارٹین گریفتھس سے ملاقات میں یمن میں جاری لڑائیوں اور اسی طرح وہاں سیاسی اور عام شہریوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دسمبر میں سوئیڈن میں ہوئے سمجھوتے پر عملدر آمد کی کیفیت پر بات چیت کی۔

فریقین نے سبھی اسٹیک ہولڈروں سے کہا کہ وہ یمن کے بحران کے حل کے لئے اپنی پوری کوشش کریں۔

روسی وزیرخارجہ نے یمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے سے کہا کہ ماسکو یمن سے متعلق اقوام متحدہ کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا ، متحدہ عرب امارات اور بعض دیگر ملکوں کی حمایت سے چھبیس مارچ دوہزار پندرہ کو یمن پر اپنی وحشیانہ جارحیتوں کا آغازکیا تھا جو بدستورجاری ہے۔ سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں اب تک دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button