یمن میں سعودی عرب کو جنگی جرائم میں مقدمات کا سامنا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن میں سعودی عرب کے فوجی اتحاد کو عالمی اور انسانی قوانین کی سنگين خلاف ورزیوں کے ارتکاب میں مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادھراقوامِ متحدہ نے بھی انسانی حقوق کی ہولناک خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تمام بین الاقوامی ، انسانی اور اسلامی قوانین کو بری طرح پامال کیا۔
سعودی عرب نے گذشتہ 5 برسوں میں 40 ہزار سے زائد یمنی شہریوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ سعودی عرب کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور اس کے فوجی اتحادیوں پر عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ قائم کرنا چاہیے اور سعودی عرب کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے سلسلے میں عالمی عدالت میں مقدمہ قائم ہونا چاہیے۔
سعودی عرب مال و زر کے زور اور امریکہ و اسرائیل کی پشت پناہی سے اپنے ہولناک اور سنگین جرائم کو چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود عدالت میں اپنے سنگين جرائم کا جواب دینا پڑے گا۔