مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

یمن کا واضح پیغام، اب جارحیت کی جرآت نہ کرنا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے اتوار کے روز ثاقب -1، ثاقب -2، ثاقب -3 اور فاطر-1 ایئر ڈیفینس سسٹم کی رونمائی کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج نے اپنی اندرونی توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ایئر ڈیفینس سسٹم کو مضبوط بنانے کی جانب قدم بڑھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پیشرفت انصاراللہ کےسربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی کی جانب سے دفاعی طاقت میں اضافے کے وعدوں کا حصہ ہے۔

مہدی المشاط کا کہنا تھا کہ نئے دفاعی سسٹم سعودی اتحاد کے خلاف جنگ کی صورتحال کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button