یمن پر جارح سعودی افواج کے میزائلوں اور راکٹوں سے حملے جاری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کی یمن کے مظلوم اور نہتے عربوں کے خلاف بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب نے تازہ ترین حملے میں صوبہ صعدہ کو میزائلوں اور راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمن کے صوبہ صعدہ میں امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے متعدد سرکاری اور غیرسرکاری عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے۔
المیسرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ ایک اسپتال بھی سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے زد میں آیا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔