یمن پر سعودی حملوں میں کمی کے حوالے سے یو این کا دعوی مسترد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن پرسعودی اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت اور حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں میں کمی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹین گریفٹس کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔
یحیی سریع نے کہا کہ گذشتہ 48 گھنٹوں میں سعودی عرب کے ہوائی حملے جاری رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اس مدت میں کم سے کم 12 ہوائی حملے کئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے ایلچی نے سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں کہا تھا کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں 80 فیصد کمی آئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات، طبی مراکز، اسکولوں، بجلی گھروں، بازاروں، اسپتالوں اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔