
مشرق وسطی
یمن: شہید سلیمانی کے بزدلانہ قتل پر امریکہ کے خلاف مظاہرے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کے صوبہ صعدہ سمیت کئی شہروں میں سپاہ اسلام کے مایہ نازاور ہر دلعزیز کمانڈر شہید میجر جنرل سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کے بہیمانہ اور بزدلانہ قتل پر امریکہ کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔
عرب ذرائع کے مطابق یمن میں ہونے والے امریکہ مخالف مظاہروں میں کئی ملین افراد نے شرکت کی۔
یمن کے غیور اور بہادر عربوں نے سپاہ اسلام کے عظيم کمانڈروں شہید سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امریکہ کے بزدلانہ اقدام کی مذمت اور اس سے سخت انتقام لینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔